تہران(این این آئی )آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان میدان جنگ بننے والے علاقے ناگورنو کاراباخ کی سرحد پر ایران اپنی فوج تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر میزائل بیٹریاں نصب کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری طرف عالمی برادری جنگ روکنے اور فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں کر رہی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیافضائی دفاعی مرکز کے ڈپٹی کمانڈر قادر رحیم زادہ نے بتایا کہ کاراباخ علاقے کے قریب میزائل بیٹریاں نصب کی گئی ہیں۔ایرانی ٹی وی نے رحیم زادہ کے حوالے سے نقل کیا کہ فوجی سازوسامان اور فوجی گاڑیاں شمال مغربی سرحد پر بھیجنے کے علاوہ فوج اور پاسداران انقلاب کی فضائی دفاعی اکائیوں نے سرحدی پٹی میں میزائل بیٹریاں بھی نصب کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان فورسز اور بیٹریاں کو اردبیل گورنریٹ خصوصا پارس آباد اور اصلاندوس شہروں میں اسلحہ پہنچانے کے بعد ایرانی مسلح افواج مکمل چوکس کردیا گیا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...