راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔190ملین پاؤنڈ ریفرنس اور توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔بشریٰ بی بی کے دونوں کیسز میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔ وکلاء صفائی نے آج بشریٰ بی بی کی حاضری کی یقین دہانی کرائی تھی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...