اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔دورانِ سماعت عادل بازئی کے وکیل تیمور اسلم نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے وکیل سے کہا کہ کیا آپ واقعی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انخصار کرنا چاہتے ہیں؟جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اب تو وہ کہتے ہیں ترمیم بھی آ چکی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد ہو چکا ہے؟ بہرحال چلیں آگے بڑھیں۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیا آپ موجودہ کیس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انحصار کر سکتے ہیں؟ کیا عادل بازئی مخصوص نشستوں والے 81 ممبران کی فہرست کا حصہ تھے؟عدالت نے کہا کہ عدالت میں بتایا گیا الیکشن کمیشن ڈیکلیئریشن نہیں دے سکتا، عدالت کو بتایا گیا امیدوار کا تعلق کس جماعت سے ہے، یہ تعین کرنا سول عدالت کا کام ہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ڈی سیٹ قرار دیے گئے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیا تھا۔عادل خان بازئی کی نااہلی کا ریفرنس پارٹی صدر ن لیگ نواز شریف نے اسپیکر کو بھجوایا تھا، انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔عادل بازئی حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے۔عادل خان بازئی بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے حلقے 262 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔18 فروری کو ن لیگ کا جبکہ 20 فروری کو سنی اتحاد کونسل کا عادل بازئی کی پارٹی شمولیت کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا گیا تھا۔
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...