اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شام کی صورتحال پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جہاں دونوں وزراء نے پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ کے ہم منصب کو شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سکیورٹی اور سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا۔دونوں وزراء نے شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ممکنہ تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تمام شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے، شام کے متعلق ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شام میں پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے تاہم ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے، دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...