لاہور(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات کی، جس میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی جامعہ اشرفیہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی۔وزیرداخلہ نے مولانا فضل رحیم اشرفی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں محسن نقوی کی وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات ہوئی، جس میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل رحیم نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، مدارس کے ایشو پر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں۔اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔مولانا فضل رحیم اشرفی نے دعا خیر کی جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...