کراچی (این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک آ گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر 14 دسمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر کم سے کم درجہ حرارت لاہور میں 8، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجہ? حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، نوکنڈی میں صفر، گوادر میں 7، سبی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی زیارت میں بھی شدید سردی کا راج ہے، جہاں ٹنکیوں اور پائپوں میں پانی برف بن گیا۔زیارت میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا اور گیس غائب ہو گئی۔شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے زیارت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...