پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کرپشن کو لگام دینے والے بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھا گیا ہے۔انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عشروں سے مسلط کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آج کا دن کرپشن سے پاک پاکستان کی تجدید کے عہد کا دن ہے، ہمیں ملک پر مسلط کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ خاندان حکمرانی پاکستان میں کرتے اور جائیدادیں باہر بناتے ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی آزادی بانء پی ٹی آئی کا ویژن ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا پانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہو گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...