ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

0
49

ناران (این این آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سیاحتی مقام ناران، کاغان، شوگران، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، استور اور مری میں بھی برف باری جاری ہے۔کاغان ویلی، ناران اور شوگران میں برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے، ترجمان کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناران بازار میں ایک انچ تک برف پڑچکی ہے۔آزاد کشمیر اٹھ مقام کے بالائی علاقوں جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، گریس، شونٹر میں برف باری جب کہ زیریں علاقوں میں بارش جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری سے موسم سرد ہے، ملکہ کوہسار مری میں بھی بارش اور برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے۔