بیجنگ (این این آئی)چینی کمپنی پنجاب میں میں روبوٹک زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کا پہلا دن دارالحکومت بیجنگ میں مصروف رہا، جہاں کاشتکاروں اور زراعت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر ستخط کیے گئے، جس کے تحت چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔محکمہ زراعت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، جنہوں نے اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سے ملاقات کی اور صوبے میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا اور صوبے میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹیک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔ اے آئی فور س ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دعوت پر اے آئی فور س ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...