دبئی(این این آئی) چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان، آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بورڈ نے بھی انٹری مار لی۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کہا کہ چیمپئنزٹرافی پر غیر یقینی صورتحال ہے تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے اور معاملہ جلد حل کروایا جائے۔تینوں بورڈز نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول ابھی تک اعلان نہیں ہوا، آئی سی سی کو ابھی سے طے کرلینا چاہیے کہ چیمپئنز ٹرافی اور اگلے ٹورنامنٹس میں کیا ہوگا۔بورڈز نے پی سی بی کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس مرتبہ بھارت پاکستان نہ جانے کا کہہ رہا ہے آئندہ کسی بھی ملک میں جانے سے منع کرسکتا ہے، اسکا حل نکلنا چاہیے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ جب تک دستخط نہیں کرے گا پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وفاقی حکومت اس مرتبہ کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی، تحریری طور پر گارنٹی آئے گی تو بات آگے بڑھے گی۔
مقبول خبریں
اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ (ایس اے آر) جون...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹوجون کے...
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی...
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویڑن کو...