اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے تاثر کو مسترد کر دیا۔گزشتہ دنوں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فخر زمان سمیت اہم کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔فخر زمان سے متعلق عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فخر کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں تاہم فخر جو اس وقت قومی ڈومیسٹک چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں مارخورز کی ٹیم کا حصہ ہیں، نے لائنز کے خلاف اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ کے دوران ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس اور ٹیم میں واپسی سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔فخر زمان نے کہا کہ میں فٹ ہوں اور اسی لیے کھیل رہا ہوں، اور اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم میں ضرور کھیلوں گا۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اپنا کیریئر چیمپئنز ٹرافی سے شروع کیا تھا، اور شکر گزار ہوں کہ میری کارکردگی اچھی رہی اور ہم نے وہاں میچ جیتے۔ اس چیمپئنز ٹرافی میں میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹیم میں شامل ہوں اور اچھی کارکردگی دکھاؤں۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی سلیکشن کمیٹی فخر کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں فٹنس حاصل کرنے کے بعد منتخب کیا جائے گا۔فخر زمان نے پاکستان کے لیے آخری میچ جون 2024 میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران کھیلا تھا۔
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...