دمشق(این این آئی ) ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے محمد البشیر سے ملاقات کی۔ اس دوران یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ شامی میڈیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ محمد البشیر کو عبوری مرحلے کو سنبھالنے کے لیے نئی شامی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یہ بات شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈر احمد الشرع، وزیراعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری کی حالت میں داخل ہونے سے بچانا تھا۔