حماس کی طرف سے بشار حکومت کے خاتمے پر شامی عوام کو مبارکباد

0
28

مقبوضہ غزہ (این این آئی)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے پر شام کے عوام کو مبارکباد دی ہے ، حماس کے اس بیان میں شامی عوام سے یہ اپیل کی گئی کہ ملک کے اتحاد کو قائم رکھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حماس اپنے شامی بھائیوں کو مبارکباد دیتی ہے کہ شامی عوام آزادی اور انصاف کے لیے اپنی تمنائوں کو پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔