گجرات(این این آئی) رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کو عدالت نے دہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم نے چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا، چودھری مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔پولیس کے مطابق اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پاگیا تھا، چودھری مونس الہٰی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کو دفعہ 109 کے تحت ایماء مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ تھانہ منگووال میں دہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج ہوا تھا، مقدمہ میں چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...