لاہور(این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے 5 گروپ بنا دیے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی، جب بھی ملک ٹریک پر آتا ہے کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں، 11 سال سے حکومت ہے کے پی میں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں، وہ پنجاب کی تقدیر بدلنے جارہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے، صوبے میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے بھی معاہدہ ہوچکا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...