اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر سفر کی تصاویر شیئر کر تے ہوئے کہاہے کہ ”فارن ایجنٹ”کی ”فارن ایڈڈ”پارٹی کے ہیلی کاپٹر کے چند مناظر۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ فارن ایجنڈے کے مطابق ملک میں فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت جو اِس نے تباہ کی ٹھیک نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی جو اِس نے کی کم نہ ہو اور نوجوانوں کو روزگار جو اِس نے چھینا نہ ملے لیکن اِس فارن ایجنٹ کا فارن فنڈڈ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کا دکھ بانٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، سندھ نہیں جاسکتا کیونکہ جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی اور نہ فارن فنڈر اور ایجنڈا اجازت دیتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...