بیجنگ(این این آئی)چین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کو نئی ”پاکستان سپیڈ” کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستانی وزیر اعظم کے بیانات کو سراہتے ہیں، شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔ترجمان نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کئی بار اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ پاکستان سی پیک کی تعمیر کو نئے پاکستان کی رفتار سے آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دو مرتبہ گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا اور پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان سیمینار کی میزبانی کی اور انہوں نے ہمارے عملی تعاون کیلئے بہت کچھ کیا، لہذا دونوں ممالک کے رہنمائوں کی رہنمائی اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہم سی پیک پر بہت زیادہ پیش رفت ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان مفاہمت کو مزید بہتر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہم نے موجودہ منصوبوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے اور ان کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک صنعتی ترقی، لوگوں کے ذریعہ معاش، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ پر مزید توجہ مرکوز کریں گے تاکہ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کرنے والا منصوبہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ چین پاکستان تعلقات اور چین پاکستان کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک اور خطے کے ارد گرد کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک طویل سفر طے کرے گا۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے جیسے اہم منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سی پیک جوائنٹ کووآپریشن کمیٹی کے آئندہ 11ویں اجلاس میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی طرف بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...