پشاور(این ای آئی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بنیادی طور پر این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے عمران خان کو اقتدار کے لئے تنہا چھوڑ دیا، عمران خان نے جو کرتوت کئے وہ اب بھگتنا پڑیں گے، عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں یا بے قصور۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے اگر غلط کام کیا تو عدالتیں سزا دیں گی، بڑے عہدیدار بھی سزا سے نہیں بچ سکتے، ملک کے ہر شہری کیلئے قانون برابر ہے، پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں اکیلا چھوڑ دیا، وزیراعلیٰ کہتے ہیں میرے ساتھ تھیں، دونوں میں سب سے بڑا جھوٹا کون ہے؟ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ڈائیلاگ ہے سنجیدہ نہ لیا جائے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...