لاہور(این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کیلئے بہت ساری اچھی خبریں ہیں، وزیراعلیٰ کے دورے میں دو تین چیزیں اہم تھیں، سموگ سے ہم سب لڑ رہے ہیں، سموگ سے لاہور، پشاور، کراچی سمیت پورا پاکستان متاثر ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز سموگ کے حل کیلئے چائنہ کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کوڑے سے کس طرح بجلی بنائی جا سکتی ہے، کیسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ نے یہ بھی دیکھا، سولر پروگرام کو آگے لے جانے کیلئے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے بات چیت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کیلئے ایک انویسٹمنٹ کانفرنس شروع ہونے جا رہی ہے، کانفرنس میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیز شریک ہوں گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری سے متعلق بڑے اقدامات ہونے جا رہے ہیں، ہم تین بہت بڑے ایم او یوز بینک آف پنجاب کے ساتھ سائن کرنے جا رہے ہیں، انویسٹمنٹ کانفرنس سے بہت ساری فیلڈ میں بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گے۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...