کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پر خرچ کرنا ہے اگر پلاننگ کمزور ہوگی تو مقررہ ہدف کا حصول ممکن نہیں ہوگاتمام ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ مالی سال کے اختتام سے قبل ہی فزیکل پراگریس ہونی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو صوبائی ترقیاتی پروگرام 2024-25ء پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس کو مختلف سرکاری محکموں کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات ،ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی پیشرفت ،سیکٹر وائز ترقیاتی منصوبوں کی اتھارائزیشن اور اجراء شدہ فنڈز ،محکمانہ 50 فیصد سے زائد اور اس کم خرچ ہونے والے ترقیاتی بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس مو قع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اب تک کم ترقیاتی بجٹ استعمال میں لانے والے محکموں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مقررہ وقت تک مکمل کریں تمام ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ مالی سال کے اختتام سے قبل ہی فزیکل پراگریس ہونی چاہیے اس حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرے اور روزانہ کی بنیاد پر اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق رپورٹ کرے ، وزیراعلیٰ نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ 25 اسپورٹس کمپلیکسز کو6 ماہ میں مکمل کیا جائے اس منصوبے کے لئے الگ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے کسی کو الزام نہ دیں بلکہ خود ان اسکیمات کی اونر شپ لیں اگلے ہفتے تک ہر صورت غیر منظور شدہ اسکیمات کو متعلقہ فورم سے منظور کروا کے پیش رفت سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ سیکریٹری صاحبان پوری تیاری کے ساتھ آیا کریںتعلیم اور صحت ہماری بنیادی ترجیحات ہیںتعلیم اور صحت سے متعلق منصوبوں میں کسی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ترقیاتی منصوبوں پر بر وقت عملدرآمد سے اس کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچے گے
مقبول خبریں
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ (ایس اے آر) جون...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹوجون کے...
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی...
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویڑن کو...
جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کے خواہاں ہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے...