لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں میں پیدا واری عمل کا جائزہ لیا ۔چیئرمین چیلنج گروپ مسٹر ہوانگویگو،شہنگائی ٹیکسٹائل کے صدر مسٹر یانگ شی بن ،چیئرمین زونگ یوآنگ گروپ مسٹر چن زنگفو اور دیگر سے ملاقات کی۔پنجاب کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ قائدِ اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 630ایکڑ رقبے پر گارمنٹ سٹی بن رہا ہے ۔پنجاب حکومت گارمنٹ سٹی میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے عمارتیں بناکر لیزپر دے گی ۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ گارمنٹ سٹی مکمل طور پر سولر انرجی پر ہوگا۔صوبائی وزیر نے چین کے ٹیکسٹائل گروپ کو گارمنٹ سٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔چیئرمین چیلنج گروپ مسٹر ہوانگویگونے کہاکہ ہمارا گروپ پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ہمارے گروپ کی سالانہ ایکسپورٹ 80ملین یو ایس ڈالر ہے ۔پنجاب کے گارمنٹ سٹی میں بھی سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...