اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر نوح دستگیر بٹ کو مبارک باد دی ہے ۔ جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کامن ویلتھ گیمز میں ہونے والے جوڈو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے شاہ حسین شاہ کو بھی مبارک باد دی اور کہاکہ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں وزن اٹھانے کے مقابلوں میں طلائی تمغہ لے کر ملک کا نام روشن کیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ شاہ حسین شاہ اور نوح دستگیر بٹ جیسے جوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، امید کرتا ہوں کہ پاکستان کے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کا یہ تسلسل نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ ملک کے لئے مزید تمغے بھی جیت کر لائیں گے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...