ملتان (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار مانتے ہیں کہ فائرنگ ہوئی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست اپنے لوگوں کے ساتھ نا انصافی نہ کرے۔مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ اس وقت لوگوں کو مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، ادارے سب سے زیادہ اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم 26 نومبر کا بھی انصاف مانگتے ہیں، خوشی ہے کہ ٹربیونل کام کر رہے ہیں، یہ سب 151 کے ووٹرز ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کیحق پر 8 فروری کے الیکشن میں ڈاکے ڈالے گئے۔مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، موسیٰ گیلانی پیش ہونے سے کیوں گھبرا رہے ہیں، فارم 47 والے نمونوں کو براجمان کرنے کے لیے سب کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...