اسلام آباد(این این آئی)شام میں پھنسے 318 پاکستانی بیروت سے چارٹر طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔شام میں پھنسے پاکستانی لبنان کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر لبنان نے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کیے گئے۔ طیارے کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستانی شہریوں کا استقبال اور خطاب کیا۔اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو خیریت سے ملک واپس آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی پر لبنان کے وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا۔واضح رہے کہ ان شہریوں کو بذریعہ سڑک شام سے لبنان پہنچایا گیا، جہاں سے آج انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا گیا۔بیروت ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا، چارٹرڈ طیارہ 13 دسمبر کی درمیانی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...