اسلام آباد(این این آئی)مشرقی پاکستان کو علیحدہ ہوئے 53 برس بیت گئے۔مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے کا سانحہ 16 دسمبر 1971ء کو پیش آیا تھا جسے یوم سقوطِ ڈھاکا کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔قیام پاکستان کے 24 سال بعد آج ہی کے دن پاکستان کا مشرقی بازو ہم سے الگ ہوگیا تھا جسے قوم سقوطِ ڈھاکا کے نام سے یاد کرتی ہے۔ ماضی کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں لیکن یہ دن ماضی سے سیکھنے اور دشمن کی چالوں سے خبردار رہنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔اگرچہ بنگلادیش آج آزاد ملک ہے مگر دونوں ملکوں کے درمیان نفرت اور تقسیم کی جو دیوار کھڑی کی گئی تھی وہ وقت گزرنے کے ساتھ اب ڈھے رہی ہے۔اس عظیم سانحہ کے حوالے سے ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...