کراچی(این این آئی)افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کی، جس میں افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث نادرا اہل اکروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان میں سید اصغر مہدی، سید ندیم علی اورعامر علی لاشاری شامل ہیں، جو عہدے کے لحاظ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔ ملزمان کا تعلق صدر، ناظم آباد نادرا میگا سینٹر اور اسپتال چورنگی سینٹر سے ہے۔ملزمان نے حسیب اللہ، حفیظ اللہ اور حبیب اللہ نامی غیر ملکیوں کو رقم کے عوض پاکستانی شناختی کارڈز اجرا میں معاونت کی۔ نادرا اہلکاروں سمیت افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...