اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بد ترین دشمن نے 16دسمبر کو معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو ناحق شہید کیا، یہ دن ہمارے عزم کا نشان بن چکا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ بچوں اور اساتذہ نے اپنے قیمتی لہو سے پْرامن پاکستان کی بنیاد رکھی، درندہ صفت دہشت گردوں نے ننھے پھولوں کو بیدردی سے مسل کر سفاکیت کا بزدلانہ فعل کیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ شہدائے اے پی ایس آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں جبکہ بزدل دشمن کے لیے پاک دھرتی تنگ کر دی گئی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ایک کیا، ان کی قربانیاں پاکستان کے ہر فرد کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم آج شہداء کی لازوال قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...