صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیبر پختون خواہ کے ضلع کرک میں پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت

0
24

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختون خواہ کے ضلع کرک میں پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں ، دہشت گرد پاکستان کے عوام کو صحت مند اور خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے حملے میں سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں ، دہشت گرد پاکستان کے عوام کو صحت مند اور خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے ۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پاکستان کی عوام بڑھ چڑھ کر پولیو مہم میں حصہ لے، عوام سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔صدر مملکت نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔