ایران، روس اور دہشت گردی کے لیے شام میں کوئی جگہ نہیں، یورپی یونین

0
39

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں انتہا پسندی، روس اور ایران کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے وزرا اس بات پر متفق ہیں کہ شام کی قیادت کو روسی اثر و رسوخ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں کالس نے کہا کہ انہوں نے وزرا کو تجویز دی کہ وہ پابندیاں اٹھانے پر غور کریں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپی یونین شام کی تعمیر نو کے میدان میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور شامیوں کی قیادت میں ایک جامع سیاسی راستہ شروع کرنے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ شام کے رہ نما کہتے ہیں کہ اب حالات درست ہیں اور اس پر عمل درآمد پر سوال اٹھنے والے بھی ہیں۔