وسکونسن (این این آئی)امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے اسکول میں پیش آیا۔امریکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے واقعیکی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسکول کی طرف جانے سے گریز کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ ور بھی شامل ہے۔ فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالب علم تھا۔فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے باقی 4 افراد کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے حاصل شدہ معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
مقبول خبریں
مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے’ مریم نواز شریف
لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے...
گیس سیکٹر کا 3 ہزار ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے گیس کے شعبے کا 3 ہزار ارب کے قریب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے...
میری پرفارمنس اچھی ہے جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا، شاہین...
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بار بار...
پہلا ٹی ٹونٹی ‘پاکستان اور بنگلہ دیش (کل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹکرائیں گے
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ...
ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی تین ارب ڈالر کی گرانٹس پیشہ ورانہ اداروں کو...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسی اور انجینئرنگ ریسرچ گرانٹس سے تین ارب...