اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر 18 دسمبر کو مصر جائیں گے۔ وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق شہبازشریف قاہرہ میں منعقد ہونے والے ڈی 8 ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 دسمبر کو ڈی 8 وزراء کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ سمٹ کا تھیم نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا اور ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا ہے، وزیراعظم ڈی ایٹ کے نظریات کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مالیاتی ترقی کے لئے پاکستان کی ترغیبات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈی 8 کے خصوصی اجلاس برائے انسانی کرائسزز میں بھی شرکت ہوں گے اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کریں گے۔اسی طرح محمد شہباز شریف فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا اصولی موقف پیش کریں گے اورمشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے۔ خیال رہے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
مقبول خبریں
اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں،شیر افضل مروت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تک سسٹم آگے نہیں چل سکتا، رانا ثناء...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات...
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں،...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ...
قومی اسمبلی،وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں...
کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے...