ریاض(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی۔پاک سعودیہ وزرائے داخلہ کی ملاقات ریاض میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ نے سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔دوران ملاقات شہزادہ عبدالعزیز اور محسن نقوی نے منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی، انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے بارے بھی بات چیت ہوئی۔سعودی وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب کی ویژنری قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی بے پایاں سپورٹ پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں،شیر افضل مروت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تک سسٹم آگے نہیں چل سکتا، رانا ثناء...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات...
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں،...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ...
قومی اسمبلی،وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں...
کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے...