اسلام آباد(این این آئی)ڈی چوک احتجاج کے بعد اداروں کے خلاف چلنے والی مہم سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات دور کرکے سات روز میں دوبارہ لگانے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس عامرفاروق نے طالب حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اعتراض ہے، میں درخواست گزار ہوں اور اِن پرسن ہوں۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے رٹ کس کے خلاف دائر کی ہے، آپ کیا چاہتے ہیں عدالت کس کو ڈائریکشنز دے؟ آپ نے اپنی درخواست میں صدر، وزیراعظم اور وزراء کو اِن پرسن بلانے کا کہا ہوا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم اور وزراء کو اس لیے پارٹی بنایا کیونکہ 26 نومبر والے معاملے میں ملوث ہیں، اخبارات میں ثبوت موجود ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم اب اخبارات کے تراشوں کی بنیاد پر تو کسی کو ان پرسن نہیں بلا سکتے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ میں نے یا آپ نے تحقیقات نہیں کرنی یہ اداروں کا کام ہے آپ اپنی رٹ کو پراپر بنائیں۔
مقبول خبریں
اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں،شیر افضل مروت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تک سسٹم آگے نہیں چل سکتا، رانا ثناء...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات...
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں،...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ...
قومی اسمبلی،وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں...
کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے...