راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے عمر ایوب راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں پر انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ لوگ سنجیدہ نہیں ہوں گے مذاکرات نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ پارٹی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کو درخواست کی کہ پہلے مذاکرات کا موقع دیا جائے، بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت شاید سمجھ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کمزور پڑ گئی ہے، اس لیے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک مزید مشکل میں نہ ہو لیکن حکومتی رویے نے مایوس کر دیا، مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تحریک کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکرات نہیں ہوتے تو شاید بانء پی ٹی آئی کی طرف سے لائحہ عمل کا اعلان ہو جائے، لائحہ عمل سے ملک کو نقصان ہو گا تو ذمے داری حکومت پر عائد ہو گی، حکومت کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے، سنجیدہ مذاکرات کی بات کرے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...