راولپنڈی(این این آئی)سرکاری اسپتال کی مفت دوائیں گودام سے برآمد کرکے اسٹورز پر سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ حکام کے ساتھ سوہاوہ کے قریب ایک گودام پر چھاپا مارا، جہاں سے چوری شدہ ادویات برآمد کرلی گئیں۔ سرکاری اسپتال سے چوری کی گئی یہ مختلف ادویات غریب مریضوں میں مفت تقسیم کرنے والی تھیں۔ذرائع کے مطابق ملزم پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی مفت ادویات سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے کی مبینہ ملی بھگت سے میڈیکل اسٹورز کو سپلائی کرتا تھا۔ ملزم سے برآمد ہونے والی ادویات کی قیمت 30لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزم اور ملوث ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی ادویات کو فروخت کرنے والے گروہ کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...