اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام سے جواب طلب کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری کا حکم دیا تھا، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری کا بندوبست ہوا؟حکام الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں، جیل کی طرف سے ویڈیو لنک ایکٹیو نہیں ہوا، ہمارا اسٹاف وہاں موجود ہے، جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو رہا، جیل حکام بالکل تعاون نہیں کر رہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر نہیں آنے دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی تصویر اور بیان چلانے ہر غیر اعلانیہ پابندی ہے، اگر ویڈیو لنک سے حاضری نہیں ہوتی تو کمیشن بانی پی ٹی آئی کو یہاں طلب کرے۔وکیل کمیشن نے کہا کہ کوئی تکنیکی مسئلہ ہو سکتا ہے، پیش نہ کرنا دانستہ نہیں لگتا،ملزم کی حاضری کے بغیر شواہد ریکارڈ نہیں ہو سکتے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے، کمیشن اب جانے دے، کیس کو ڈراپ کر دیں۔ممبر سندھ نے کہا کہ آپ تو کیس لڑ رہے ہیں، ہم کیسے ڈراپ کر دیں، فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل حکام کے عدم تعاون پر بھی توہین کا کیس بنتا ہے۔دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا اور معاملے کی مزید سماعت الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں،شیر افضل مروت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تک سسٹم آگے نہیں چل سکتا، رانا ثناء...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات...
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں،...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ...
قومی اسمبلی،وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں...
کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے...