راولپنڈی (این این آئی)مارخورز نے ڈولفنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مارخورز نے 140 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کیا۔راولپنڈی میں جاری چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے 15ویں میچ میں ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 139 رنز بنائے تھے۔وقار احمد 55 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ قاسم اکرم 31 اور کپتان فہیم اشرف نے 20 رنز اسکور کیے تھے۔ نثار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں مارخورز نے ہدف 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ مارخورز کے اوپنرز فخر زمان اور محمد نافع نے 113 رنز کی شراکت بنائی۔ فخر زمان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد نافع 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ڈولفنز کے شایان شیخ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...