پارل(این این آئی) قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔گزشتہ روز پارل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو محض 3 وکٹوں سے ہراکر پہلا ون ڈے میچ اپنے نام کیا تھا۔اس میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن لاکھڑا گئی تھی اور محض 60 رنز پر 4 وکٹیں گنوادی تھیں تاہم صائم ایوب اور سلمان ا?غا نے پانچویں وکٹ کیلئے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے میچ میں گرین شرٹس کی فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اوپنر صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔اس اننگز کیساتھ وہ جنوبی افریقا کیخلاف سنچری سکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 22 سال 207 دن کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔صائم ایوب نے ایک کارنامے کیساتھ کئی کرکٹ کے کچھ لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سے قبل کوئنٹن ڈی کوک نے یہ سنگ میل 2016 میں 23 سال اور 48 دن میں حاصل کیا تھا۔مجموعی طور پر صائم ایوب ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بنانے والے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس سے قبل احمد شہزاد نے (22 سال، 4 دن) اور کین ولیمسن نے (22 سال، 167 دن) کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...