لاہور(این این آئی) چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مالی نقصان کی تلافی کیلئے آئی سی سی ایک اور ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کو سونپے گا۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جہاں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، معاہدے کو تحریری شکل دینے کی وجہ سے تاخیر ہوئی، ایک دو دن میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان ہوجائے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر ہمیں زرتلافی دینے کا کہا لیکن ہم نے کوئی سمجھوتہ نہ کیا اور قومی وقار کو دیکھتے ہوئے ایک ماڈل پیش کیا جس کے تحت آئندہ تین سال تک دونوں ممالک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک نہیں جائیں گی۔پی سی بی کو 2028 میں ایک ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپی گئی ہے، جب یہ بات کی گئی کہ آئندہ تین سال میں اور کوئی ٹورنامنٹ تو پاکستان میں نہیں ہونا تو ہمیں کیا فائدہ ہو گا، تو اس پر آئی سی سی کی جانب سے ملک میں کوئی ایونٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اس سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے ہونے والے نقصان کی تلافی ہو جائے گی۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شاید آئی سی سی اپنا اعلان فی الحال صرف چیمپئنز ٹرافی تک ہی محدود رکھے، تین سالہ معاہدے کی بات کا اعلان کیا جانا یقینی نہیں البتہ ایسا ہو بھی سکتا ہے۔شرکا کے سامنے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ عالمی کونسل پر پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہم کوئی انتہائی قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...