فتنہ السیاست سول نافرمانی کی بچگانہ اور دشمنانہ خواہش پوری کر لے این آر او نہیں ملے گا، عطاء تارڑ

0
31

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فتنہ السیاست سول نافرمانی کی بچگانہ اور دشمنانہ خواہش پوری کر لے لیکن این آر او پھر بھی نہیں ملے گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ فتنہ السیاست اپنی پْر تشدد کارروائیوں کی مکمل ناکامی کے بعد ایک اور ملک و قوم مخالف اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونے کی ضد کر رہا ہے۔ سول نافرمانی کی بچگانہ اور دشمنانہ خواہش پوری کر لیں لیکن این آر او پھر بھی نہیں ملے گا۔