اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے، حکومت کے مفاد میں ہے کہ اسے باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کرنی چاہیے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی صورت میں حل نکلتا ہے تو یہ بہتر ہو گا، بانء پی ٹی آئی کا بیان آیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کے لیے سول نافرمانی کی تحریک موخر کر سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہی نہیں کرائی جا رہی، جب تک ان سے ملاقات نہیں ہوگی تب تک کمیٹی کی حدود کا تعین نہیں ہو سکے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جب حکومت اپوزیشن کو ہینڈل نہ کرسکے تو ملک کا زیادہ نقصان ہوتا ہے، ملک کے فائدے میں ہے کہ سیاسی استحکام ہو، اسی سے معاشی استحکام جڑا ہے۔شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، امن و امان اور باقی مسائل کو حکومت اکیلے حل نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس نہ مینڈیٹ ہے اور نہ ہی عوام کی سپورٹ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...