کولگام،بھارتی فوجیوں نے پانچ کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

0
25

سری نگر(این این آئی)بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیو ں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کدر (Kadder) میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔