اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز تقرری رولز کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 21 دسمبر صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں ججز تقرری رولز کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں رولز میکنگ کمیٹی نے رولز کا ڈرافٹ مکمل کرکے جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کی صورت میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں اضافی ججز کی تقرری پر غور ہوگا۔خیال رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کیا تھا، سپریم کورٹ نے جسٹس مندوخیل کمیٹی کے مجوزہ رولز سپریم کورٹ ویب سائیٹ پر جاری کیے جس کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری 3 سینئر ترین ججز میں سے ہوگی جب کہ جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنیکے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔مسودے کے مطابق ججز کی تقرری کے مجوزہ طریقہ کار کے مطابق میرٹ پیشہ ورانہ تعلیم، قانون پر عبور، صلاحیت پر مشتمل ہوگا، مسودے میں ججز تعیناتی کے لیے میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن میں ججز تقرریوں کے مجوزہ رولز کو عوامی تبصروں اور آرا کے لیے ویب سائیٹ پر لگا دیا گیا ہے، مجوزہ رولز پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...