وزیر اعظم محمد شہباز شریف کاڈی8 سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے مصر کے شاہی محل پہنچنے پر صدر عبدالفتاح السیسی نے خیرمقدم کیا

0
38

قاہرہ(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈی۔8سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے مصر کے شاہی محل پہنچنے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم 11ویں ڈی۔8 سمٹ سے خطاب کریں گے جس کا م موضوع ”نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور ایس ایم ایزکو سپورٹ کرنا: کل کی معیشت کی تشکیل”ہے۔ شاہی محل آمد کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔وزیراعظم نے ڈی۔8 ممبران سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا اور ان کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔