اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان قاہرہ میں ملاقات

0
43

قاہرہ (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ترقی پذیر آٹھ ممالک (ڈی ایٹ)کے 11ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی روابط کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔