اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذاتی حملوں کی بجائے ایشوز پر بات کرنے سے ایوان خوشگوار ماحول میں چل سکتا ہے ،تلخیاں کم کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے،پارلیمان میں ایشوز کو زیر بحث لایا جائے، پروڈکشن آرڈز جیسے ایشوز پر کوشش ہوتی ہے کہ پہلے غلط ہوا ہے تو اب نہیں ہونا چاہیے، چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اسمبلیوں کے مابین تعاون،ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے سیکرٹریز، چیف وہپس اور پی اے سی اراکین کی ایسوسی ایشنز بنائی جائیں، سپیکر اور جج کا منصب اہم ہوتا ہے ، اس منصب پر بیٹھ کر بہت سے راز رکھنے پڑتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں 18ویں سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے۔کانفرنس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ،سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین، چاروں صوبائی اسمبلیوں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکرز، سیکرٹریز،پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندے اور اراکین پارلیمنٹ شریک تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 18ویں سیپکرز کانفرنس کے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کا کام سب سے مشکل ہوتا ہے،اپوزیشن کو زیادہ وقت دیں تو حکومت،حکومت کو وقت دیں تو اپوزیشن،پہلی قطار والے کو دیں تو پچھلے ناراض ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈز جیسے ایشوز پر کوشش ہوتی ہے کہ پہلے اگر کچھ غلط ہوا ہے تو اب نہیں ہونا چاہیے ،ہمیں ایک دوسرے کا تحفظ بھی کرنا ہے اور بغیر کسی دباؤ کے ایوان کو بھی چلانا ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، سینیٹ سیکرٹریٹ ، چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سیکرٹریٹ کا اس کانفرنس کے انعقاد میں کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات رولز میں شامل کررہے ہیں کہ سپیکر زکانفرنس سالانہ ہونی چاہیے۔ا?ئندہ کانفرنس کی تاریخ اورمقام کا اعلان اختتامی نشست میں ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ2013میں قومی اسمبلی کو یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا وطالبات کے لئے کھول دیا گیا ، ہمارے پاس انٹرن شپ کے لئے ساڑھے تین ہزار درخواستیں ہیں، سرکاری سکول سے پڑھے ہوئے اور مواقع سے محروم بچوں کو انٹرن شپ کا موقع دے رہے ہیں۔صوبائی اسمبلیاں بھی کالجز اور سکولز کے بچوں کو انٹرشپ کا موقع فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں وہپس کا کردار وزرا سے بڑھ کر ہے
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...