اسلام آباد(این این آئی)سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں، نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پر کوئی اثر پڑتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی، اْن کا میزائل پروگرام تو بہت ایڈوانس ہے، یہ امریکا کا امتیازی رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہو گا، پاکستان امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں۔سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں چین اہم ہو گا، جب سے امریکا افغانستان سے نکلا ہے تب سے پاک امریکا تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر نہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہو سکتی ہے نہ ہونی چاہیے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...