لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار دیرینہ پالیسی ہے، امریکا

0
22

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار دیرینہ پالیسی ہے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پْر عزم ہے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تحفظات واضح ہیں۔یاد رہے کہ نئے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے ایک ماہ قبل امریکا نے میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار پاکستانی اداروں پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کی جائے گی، پابندیاں لگائے گئے اداروں میں پاکستان کے بیلسٹک پروگرام کا ذمہ دار قومی ادارہ نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس سرفہرست ہے جبکہ ایفیلی ئٹس انٹرنیشنل، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور راک سائیڈ انٹرپرائز شامل ہیں۔