پشاور(این این آئی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع کرم کی صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم نے کہا کہ کرم جل رہا ہے، صوبائی حکومت اور وفاق کیا کررہے ہیں؟ صوبائی حکومت ایک پارا چنار روڈ نہیں کھول سکتی، باقی کیا کرے گی؟گورنر نے صوبائی حکومت سے کرم کی صورتحال پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ان کے پاس رہائی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے اتحادی مجلس وحدتِ المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس بھی خیبر پختونخوا حکومت پر برس پڑے۔علامہ ناصر عباس کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہیکہ وزیراعلیٰ سے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرائیں، وزیر اعلیٰ کو بھی ڈپٹی کمشنر بدلنے کو کہا لیکن کسی نے نہیں سنا۔ان کا کہنا تھا کہ کرم میں 150 لوگ مارے جاچکے ہیں، وہاں نہ وفاقی حکومت ہے، نہ صوبائی حکومت اور نہ ہی سکیورٹی ادارے نظر آتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...