کراچی(این این آئی)گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاوربار کا آغاز ہوا ہے۔جمعے کو اسٹاک ایکسچینج میں 342 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا جس پر 100 انڈیکس بڑھ کر 106617 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ کچھ دیر بعد مارکیٹ میں 1084 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔مسلسل تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 107359 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 07 پیسے کی کمی سے 278روپے 28پیسے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کلینڈر سال اختتام پر کمپنیوں کی ایڈجسٹمنٹس، گھبراہٹ میں فروخت اور پرافٹ ٹیکنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیسرے سیشن کے دوران بھی تاریخ ساز مندی رہی اور ایک روزہ کاروبار میں مندی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...